نیویارک: اقوا م متحدہ کی جانب سے یوم ملا لہ منائے جانے کے مو قع پر خراج تحسین پیش کر نے کے لیے آئی ایم ملالہ کے بولوں پر مشتمل گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
گریمی ایوارڈ وننگ ڈا ئریکٹر کی تیار کردہ اس وڈیو میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکاراؤں کے علا وہ دنیا بھر سے 30 گلوکاراؤں کی آوازیں شامل ہیں جو اس گا نے کے ذریعے ملالہ کو سلام پیش کر رہی ہیں۔
اس گانے کے فروخت سے پیش ہونے والی آمدنی ملالہ یوسف زئی کے قائم کیے گئے خو دمختار فلاحی ادارے ملالہ فنڈ میں دی جائے جو دنیا بھر میں تعلیم کے فرو غ کے لیے کا م کر رہا ہے۔
یادرہے کہ 12جولائی کو یوم ملالہ منایاگیا۔